377

واٹس ایپ کا نیا زبردست فیچر

واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کی سہولت کے لیے جو پہلا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے وہ ہے میوٹ ویڈیوز کا، نام ہی سے ظاہر ہے کہ اب ویڈیو بغیر آواز کے بھی بھیجی جا سکے گی۔

اس فیچر کی مدد سے صارفین کسی دوست کو بھیجی جانے والی ویڈیو یا اسٹیٹس اپ ڈیٹ میں کسی ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے ہوئے اسے میوٹ کر سکیں گے، اس فیچر کے تحت جب کسی ویڈیو کو سلیکٹ کیا جائے گا تو اس میں میوٹ آپشن نظر آئے گا، اس کو سلیکٹ کرنے پر ویڈیو بغیر آواز کے جائے گی۔

اس کارآمد فیچر کی وجہ سے اب صارفین کو ایڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں پڑے گی، اور وہ اپنی خواہش کے مطابق بعض ویڈیوز بغیر آواز کے بھی بھیج سکیں گے، جن کے بارے میں وہ چاہتے ہوں کہ غیر ضروری آوازیں دیگر افراد تک نہ پہنچیں۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں