
اسلام آباد:(ٹائمز نیوز اردو) نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ ہے۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر پی ڈی ایم اکے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس کی کارروائی کو خفیہ رکھنے کی 4 بار درخواستیں دیں، فارن فنڈنگ کیس کی صرف 70 سماعتیں ہوئیں جب کہ عمران خان نے کیس ملتوی کرانے کی 30 بار کوشش کی، پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے فراڈ کانام پی ٹی آئی فارن فنڈنگ ہے




