
ٹائمز نیوز اردو کی رپورٹ کے مطابق گِدو میں 11:43 پر فالٹ پیدا ہوا جس نے ملک کی ہائی ٹرانسمیشن میں ٹرپنگ کی اور جس کی وجہ سے ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں سسٹم کی فریکوینسی 50سے 0پر آگئی اور ملک میں بجلی کا بلیک آؤٹ ہے۔فریکونسی گرنے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی رہی ہے۔اس وقت تربیلا کو چلانے کی کوشش ہو رہی ہے جس سے ترتیب وار بجلی کا نظام بحال کیا جائے گا۔
ترجمان پاؤر ڈویژن کا کہنا ہے کہ فریکوینسی کے یکدم صفر پر آنے کی وجہ سے گرڈ اسٹیشن ٹرپ گرگئے اور بجلی بند ہوگئی۔ فریکوینسی بحال ہوتے ہی پاؤر اسٹیشن بھی بحال ہوجائیں گے اور بجلی کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بریک ڈاؤن سے متعلق غیر مصدقہ خبروں اور افواہوں پر کان نہ دھرا جائے، بریک ڈاؤن کا سبب معلوم کرلیا گیا ہے اور بجلی کی بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔




