507

اسامہ ستی کے والد ندیم یونس ستی کی وزیراعظم سے ملاقات

اسلام آباد: (ٹائمز نیوز اردو) وزیراعظم عمران خان سے اسامہ ستی کے والد ندیم یونس ستی نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے اسامہ ستی کی روح کے ایصال ثواب اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ عمران خان نے المناک واقعے پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے والد کو مکمل انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسامہ ستی کے والد کو فون کرکے واقعے کی انکوائری رپورٹ پر بات چیت کی۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزارت داخلہ کی طرف سے انکوائری کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کو دیکھ لیں، رپورٹ سے مطمئن ہیں تو اس کو آگے بھجوایا جائے گا۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں